The news is by your side.

حکومتِ پاکستان کے ساتھ تعاون کیلیے تیار ہیں، قطر

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان الثانی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے ساتھ تعاون کر لیے تیار ہیں۔

قطری سفیر شیخ سعود نے وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے پاکستان میں حالیہ سیلاب میں قطر کی بروقت امداد کو سراہا جبکہ سفیر نے دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے اور مشترکہ منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، قطر سے قریبی تعلقات ہیں اور اس کا خطے میں کلیدی کردار ہے، قطر کے ساتھ ہمارے تعلقات باہمی احترام اور تعاون پر مبنی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ باہمی تعاون کو اقتصادی دائرہ کار سے مختلف شعبوں تک بڑھانے کی ضرورت ہے، دفاع، فوجی مشقوں، تربیت اور مشترکہ منصوبوں تک تعلقات کو وسعت دی جا سکتی ہے، عسکری ادارے قطری مسلح افواج کو تربیتی سہولت دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

قطر کے سفیر نے کہا کہ توقع ہے کہ نئی حکومت باہمی تعاون بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی، پاکستان کی موجودہ حکومت کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں