تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امیرِ قطر کا دورۂ، پاکستانی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد: معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امیرِ قطر کا دورۂ پاکستان بہت اہم ہے، نوجوانوں اورہنرمندپاکستانیوں کےلیےقطرکےدروازےکھلیں گے اور انہیں روزگار فراہم کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ امیرقطرکادورہ پاکستان بہت اہم ہے انہوں نے قطر میں پاکستانی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی اوآئی سی اجلاس میں مسلم ممالک کےسربراہان  سےملاقاتیں ہوئیں، خطےکی موجودہ صورتحال میں  دونوں ملکوں کی قیادت کا ملنا بہت اہم ہے۔

مزید پڑھیں: امیر قطر شیخ تمیم الثانی کامیاب دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ امیرقطرکےدورےسےدوطرفہ تجارت کوفروغ حاصل ہوگا، نوجوانوں اورہنرمندپاکستانیوں کے لیے قطر کے دروازے کھلیں گے، قطرکےساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ بھی قائم کیاگیا جس کے تحت جلد ایل این جی ٹرمینل کی لانچنگ بھی ہوگی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قطرمیں پاکستانیوں کےذریعےکثیرزرمبادلہ آئےگا، امیرِ قطر کا دورہ اس بات کی غمازی ہے کہ دنیا پاکستان کی طرف متوجہ ہے۔

انہوں نے خوشخبری سنائی کہ پاکستانی چاول کی برآمدات پر عائد ہونے والی پابندی قطر نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا جس سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا، معیشت کےاستحکام کےلیے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری ضروری ہے۔

Comments

- Advertisement -