دوحہ : قطر میں عید الفطر کی 7 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ، سرکاری ادارے 17 مارچ سے 23 مارچ تک بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق قطر کے امیری دیوان نے عید الفطر 2026 کے موقع پر تمام سرکاری اداروں اور وزارتوں کے لیے تعطیلات کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
امیری دیوان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ عید کی تعطیلات کا آغاز 17 مارچ 2026 سے ہوگا اور چھٹیوں کا یہ سلسلہ 23 مارچ 2026 تک جاری رہے گا ، جس کے بعد تمام سرکاری ملازمین 24 مارچ سے اپنے فرائض دوبارہ سنبھالیں گے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ قطر سینٹرل بینک، بینک کے زیرِ نگرانی کام کرنے والے دیگر مالیاتی اداروں، قطر فنانشل مارکیٹ اتھارٹی اور اس سے وابستہ اداروں کی تعطیلات کا فیصلہ سینٹرل بینک کے گورنر علیحدہ سے کریں گے۔
یہ تعطیلات تمام وزارتوں، سرکاری اداروں، پبلک اتھارٹیز اور سرکاری اداروں پر لاگو ہوں گی۔


