قطر: قطری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ قطر میں گمراہ کن معلومات پھیلانے پر 313 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے افراد مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔
قطری وزارتِ داخلہ کے مطابق ان افراد کو سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے قائم ادارے نے افواہیں اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
وزارت کے مطابق گرفتار افراد نے غیر مجاز ویڈیو کلپس بنا کر انہیں سوشل میڈیا پر پھیلایا، یہ سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔
ایران کا حملہ، امریکا نے ساتویں فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ معلومات کے حصول کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کیا جائے اور ایسی کسی بھی معلومات یا مواد کو شیئر نہ کیا جائے جس میں گمراہ کن معلومات شامل ہوں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


