تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

خلیجی ممالک کا قطرکودی گئی ڈیڈلائن میں2 دن توسیع کا اعلان

ریاض : خلیجی ممالک نے قطر کو دی گئی ڈیڈلائن میں2 دن توسیع کا اعلان کیا ہے، قطر آج جواب کویت کے حوالے کرے گا۔

قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، خلیجی ممالک کے قطر کو دئیے مطالبات پر عمل درآمد کی ڈیڈلائن ختم ہوگئی، قطر خلیجی ممالک کے مطالبات کا جواب آج کویت کے حوالے کرے گا۔

ان مطالبات پر عملدرآمد کے لیے قطر کو دس دن کا وقت دیا گیا تھا، جس میں مزید دو دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔

قطر پہلے ہی مطالبات کو مسترد کرچکا ہے، قطر کا کہنا ہے مطالبات نامناسب اور ناقابل عمل ہیں، مطالبات میں الجزیرہ ٹی وی اور ترک فوجی اڈے کی بندش کے علاوہ ایران سے تعلقات منقطع کرنا شامل ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کی جانب سے قطر کو مطالبات کی منظوری کے لئے دی گئی، ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد حتمی مدت میں توسیع کی اپیل قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ایک خط میں کی تھی، جو قطر کے وزیر خارجہ نے کویت کے شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کو پہنچایا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور اتحادی ممالک  نے قطر کو 10روز پہلے 13مطالبات دیے تھے تاہم قطری وزیرخارجہ نے عرب ملکوں کی طرف سے پیش کردہ مطالبات مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بائیکاٹ کرنے والے ملکوں سے مشروط مذاکرات ممکن ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر،سعودیہ عرب اور ابوظہبی کے رہنماوں سے فون پر بات کی، امریکی صدر نے دہشتگردوں کی مالی امداد روکنے اور انتہا پسند خیالات ختم کرنے پر زور دیا۔


سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے


واضح رہے کہ قطر کے ساتھ سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے اور قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے قطر پر اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں کو بند کردیا تھا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -