تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

قطر دہشت گردوں کی حمایت نہ کرے، تو پڑوسیوں سے تعلقات بہترہوسکتے ہیں: سابق امریکی سیکریٹری

واشنگٹن: سابق امریکی سیکریٹری نے کہا ہے کہ قطر اپنے عوام کو بحران سے نکالنا چاہتا ہے تو اپنی خارجہ پالیسیوں میں واضح تبدیلی لائے، اگر قطر ایسا نہیں کرتا تو اپنے ساتھ دوسروں کو بھی نقصان پہنچائے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے سابق سیکریٹری ڈوو زیکیم نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر قطر اپنے پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر کرتا چاہتا ہے تو اسے دہشت گردوں کی حمایت ترک کرنی ہوگی۔

سابق سکیریٹری نے کہا ہے کہ قطری حکومت شدت پسندوں کو مدد فراہم کرکے بہت بڑی غلطی کی مرتکب ہورہی ہے،  قطر کے یہ اقدامات ’آگ سے کھیلنے کے مترادف ہیں‘جو دوسروں کے ساتھ خود قطر کو بھی نقصان پہنچائیں گے۔

ڈوو زیکیم نے کہا کہ اگر قطر اپنے عوام کو بحران سے نکالنا چاہتا ہے، تو اپنی خارجہ پالیسیوں کو تبدیل کرے، قطر کی خارجہ پالیسی ہی مسائل کی اصل جڑ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قطر کے حماس جیسی شدت پسند تنظیم کے ساتھ روابط ہونا امریکی کانگریس بالخصوص ریبلکن پارٹی کے لیے شدید تشویش کا باعث ہے، جبکہ حماس بخوبی واقف ہے کہ وہ قطری حمایت کے باوجود آئندہ دس برس میں غزہ میں حکومت بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔

سابق امریکی سیکریٹری نے کہا ہے کہ قطر نے اخوان المسلمون کی معاونت کرکے امریکا کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچائی ہوئی ہے، حتیٰ کہ قطر حزب اللہ جیسی عالمی دہشت گرد تنظیم کی حمایت کررہا ہے جو خطے میں فرقہ وارانہ فسادات کا باعث ہے۔

ڈوو زیکیم کے نزدیک قطر کا بائیکاٹ کرنے والے ممالک سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر نے قطر کے ساتھ بحران کو حل کرنے کے لیے اقدامات کیے۔ البتہ وہ کامیاب نہ ہوسکے، قطر نے گذشتہ ماہ بایئکاٹ کرنے والے عرب ممالک کو  اپنی مطلوب دہشت گرد افراد کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی سیکریٹری ڈوو زیکیم سن 2000 میں قطر کے العدید فوجی اڈے پے امریکی افواج کے ففوجی آپریشنز میں توسیع کے بھی ذمہ دار تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -