ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

قطر نے کچھ علاقوں کو عارضی طور پر خالی کرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ (14 مارچ 2026): قطر نے ایران کے حملوں سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت کچھ علاقوں کو عارضی طور پر خالی کرا دیا۔

قطری وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اعلان کردہ عارضی احتیاطی انخلا کے اقدامات صرف اُن رہائشیوں پر لاگو ہوتے ہیں جو مخصوص علاقوں میں مقیم ہیں اور جنھیں قومی الرٹ سسٹم کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں وزارت نے مزید کہا کہ متاثرہ افراد کے لیے محفوظ متبادل رہائش کا انتظام کیا گیا ہے، جب کہ بعض لوگوں نے سیکیورٹی خطرہ ختم ہونے تک اپنی مرضی سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا انتخاب کیا ہے۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

وزارت نے یہ بھی بتایا کہ عارضی احتیاطی انخلا کے دائرے میں آنے والے افراد اگر کسی قسم کی مدد یا معلومات چاہتے ہوں تو وہ (40442999) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

وزارت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں اور متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں