دبئی: قطر کی حکومت کی جانب سے موجودہ علاقائی صورتحال کے باعث سرکاری ملازمین کے لیے دور سے کام کرنے کے انتظامات میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام عوامی تحفظ اور سرکاری امور کی تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے اُٹھایا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قطری وزیراعظم کے مشاورتی کونسل کے سیکرٹریٹ جنرل کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ فیصلہ گزشتہ اعلان کے بعد کیا گیا ہے اور 2 مارچ 2026 سے تمام وزارتوں، سرکاری اداروں اور عوامی دفاتر پر نافذ العمل ہوگا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ہدایت میں فوج، سیکیورٹی اور صحت کے شعبوں کے ملازمین اور وہ افراد جن کے فرائض کے لیے دفتر میں موجودگی ضروری ہے، شامل نہیں ہیں۔
قطر کے حکام کا کہنا ہے کہ ہر ادارہ عوامی مفاد کے مطابق اپنی عملی ضروریات کا جائزہ لیتا رہے گا۔
طلباء کی حفاظت کے باعث تعلیمی اداروں کا آن لائن کلاسز کا فیصلہ
سیکرٹریٹ نے شہریوں اور مقیم افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں اور متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی اور سیکیورٹی ہدایات پر عمل کریں۔


