دوحہ (18 اگست 2026): قطر کی وزارت خارجہ نے تین ایرانی پائلٹس کو حراست میں لینے کی ایک بار پھر تردید کرتے ہوئے ایرانی حکام کو معاملے پر بات چیت کیلیے دوحہ آنے کی دعوت دے دی۔
قطر کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ ہم نے ایرانیوں سے کہا ہے کہ وہ پائلٹ کے معاملے پر بات چیت کیلیے دوحہ آئیں، ہم نے ایران سے درخواست کی ہے کہ وہ ایک تکنیکی ٹیم قطر بھیجے۔
وزارت خارجہ نے بیان میں مزید کہا کہ تکنیکی ٹیم دوحہ آئے تاکہ تباہ ہونے والے لڑاکا طیاروں کے معاملے کا جائزہ لیا جا سکے، اس واقعے میں 2 پائلٹ موجود تھے جن میں سے ایک کی لاش 13 مارچ کو برآمد ہوئی، پائلٹ کی لاش ایران کے حوالے کر دی گئی تھی۔
بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ قطر میں مار گرائے گئے ایرانی طیارے حملے کیلیے آئے تھے، ان کے خلاف قواعد کے تحت کارروائی کی گئی، ایران کو اپنے اندرونی معاملات میں قطر کو نہیں گھسیٹنا چاہیے۔


