قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے آنے والے غیرملکی شائقین قطر کی مساجد کی طرف متوجہ ہونے لگیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق قطر میں بڑی تعداد میں غیرملکی فٹبال شائقین میچز سے وقت نکال کر یہاں کی ثقافت کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے رضاکار سعادت انور نے کا کہنا تھا کہ قطارہ مسجد میں بڑی تعداد میں غیرملکی آتے ہیں، وہ مسجد کی تعمیر اور خوبصورتی کی تعریف کرتے ہیں۔
Qatar's mosques have become main attractions for soccer fans who are interested in seeing architecture and appreciating the beauty of the culture pic.twitter.com/4y7H6kJ1q6
— Reuters (@Reuters) December 8, 2022
انہوں نے مزید بتایا کہ غیرملکی شائقین مسجد میں 5 وقت نماز پڑھنے والوں کو دیکھتے ہیں، مسجد میں آنے والے غیرملکی افراد مؤذن کو اذان دیتے ہوئے بھی دیکھتے ہیں۔
غیرملکی مداح ماریہ روڈریگز کا کہنا تھا کہ جب ہم پوری فیملی کے ساتھ ورلڈ کپ کے لیے قطر آئے تو ہم یہاں کا مذہب جاننے کے لیے پُرجوش تھے۔
ماریہ روڈریگز نے کہا کہ جب پہلی مرتبہ مسجد میں داخل ہوئی تو بہت آرام دہ اور محفوظ محسوس کیا۔