The news is by your side.

’قطر کی پاکستان میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی پیشکش‘

وزیرخزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ قطر نےپاکستان میں 3ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔

اےآروائی نیوز سےبات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ قطر کی سرمایہ کاری سے پاکستان کا فنانسنگ گیپ ختم ہو گیا قطرکی سرمایہ کاری سےآئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ قطرحویلی بہادرشاہ اور بلوکی پاورپلانٹ میں سرمایہ کاری چاہتا ہے قطرایئرپورٹس پرخدمات میں سرمایہ کاری چاہتا ہے قطرکراچی اوراسلام آبادایئرپورٹس میں سرمایہ کاری کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ قطرپاکستان میں سولرپاور کےمنصوبوں میں سرمایہ کاری کرےگا جب کہ قطرپورٹ قاسم میں فریٹ کارگوٹرمینل میں سرمایہ کاری کرےگا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ قطراسٹاک مارکیٹ میں شیئرزمیں سرمایہ کاری چاہتاہے اور قطر مزید 2 لاکھ پاکستانیوں کو روزگار دینے پر غور کر رہاہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں