site
stats
پاکستان

قطری شہزادے سو تلورشکارکرسکیں گے

بھکر: قطری شہزادوں کی پاکستا ن میں تلور کے شکار کے لیے آمد ‘ خیمہ بستی آباد کردی گئی ‘ سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قطر کے شہزادے جاسم اپنے دوستوں اور پچیس خدمت گاروں کے ہمراہ بھکر پہنچے ہیں جہاں ان کا استقبال ڈی سی او نے کیا۔

قطری شہزادوں کے شکار کے لیے رکھ میانی کے جنگل میں خیمہ بستی آباد کی گئی ہے اور اس عارضی رہائش گاہ کے اطراف میں دس کلو میٹر تک پولیس چوکیاں بھی قائم کردی گئیں ہیں جبکہ ایلیٹ فورس کی تین ٹیمیوں کو قطر ی شہزادوں کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہزادہ جاسم کوسو تلور شکار کر نے کی اجازت دی گئی ہے ‘ قطر ی شہزادے جھنگ ،بھکر اور خوشاب کے علاقوں میں شکارکھیلیں گے۔

یاد رہے کہ پانامہ کیس میں وزیراعظم کے وکلا کی جانب سے قطری شہزادے جاسم کی جانب سے خط بھی جمع کرایا گیا تھا جس پر عدالت نے استسفار کیا تھا کہ کیا قطری شہزادے گواہی کے لیے پاکستان آئیں گے؟۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی تین رکنی بنچ نے 19 اگست 2015 کو ملک میں جاری تلورکے شکارپرپابندی عائد کردی تھی جسے بعد ازاں رواں سال کے آغاز وفاقی حکومت ‘ صوبوں اور تاجروں کی جانب سے دائر کردہ اپیل میں کالعدم قرارد یا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top