تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کرونا ویکسین کا حصول، قطر سے اہم خبر سامنے آگئی

دوحہ / واشنگٹن: قطر نے کرونا وائرس بنانے والی امریکی بائیوٹیکنالوجی کمپنی موڈرنا سے معاہدہ طے کرلیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قطر نے امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا سے کرونا ویکسین کے حوالے سے معاہدہ طے کیا جس کے تحت دوا کو منظوری ملنے کے بعد موڈرنا کی بڑے پیمانے پر خوراک حاصل کی جائے گی۔

قطری خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ صحت حکام نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’موڈرنا کی کرونا ویکسین کو جیسے ہی منظوری ملے گی اور اس کی خوراکیں عالمی سطح پر استعمال کی جائیں گی تو قطر کو بھی ویکسین مل جائے گی‘۔

یاد رہے کہ موڈرنا کی ویکسین کو ابھی تک عالمی سطح پر منظوری نہیں ملی مگر اس کے ایڈوانس ٹرائلز جاری ہیں، اس کے ساتھ جونسن اینڈ جونسن کی ویکسین کے ٹرائلز بھی چل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرونا کے خلاف جنگ میں امریکی کمپنی موڈرنا کو بڑی کامیابی مل گئی

محکمہ صحت کے گروپ اور شعبہ متعدی امراض کے سربراہ عبدالطیف الخل کا کہنا تھا کہ ’معاہدے کے تحت امریکی کمپنی ہمیں ہنگامی بنیادوں پر بڑی تعداد میں ویکسین کی خوراک فراہم کرنے کی پابند ہوگی‘۔

انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ موڈرنا کی جانب سے کتنی ویکسین کی کتنی خوراکیں فراہم کی جائیں گی مگر یہ بتایا گیا ہے کہ اس ویکسین کی فراہمی کا سلسلہ رواں ماہ سے شروع ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا کی موثر ویکسین، عالمی ادارہ صحت نے کمپنی کے نام بتا دئیے

واضح ہے کہ امریکی کمپنی نے گزشتہ ماہ بتایا تھا کہ رواں سال کے آخر تک ویکسین کی 2 کروڑ خوراکیں تیار کرلی جائیں گی جبکہ ہمارا 2021 تک ایک ارب خوراکیں تیار کرنے کا ہدف ہے۔

Comments

- Advertisement -