اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

دوحہ میں امریکی سفارت خانے اور قرب و جوار کے رہائشیوں کا انخلاء

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: قطری وزارتِ داخلہ نے دوحہ میں امریکی سفارت خانے اور قرب و جوار کے رہائشیوں کا انخلاء کرنا شروع کر دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق قطری وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ رہائشیوں کا عارضی انخلاء حفاظتی اقدامات کے تحت کیا جا رہا ہے۔

قطری وزارتِ داخلہ کے مطابق حکومت امریکی سفارت خانے اور قرب و جوار کے رہائشیوں کو عارضی طور پر متبادل رہائش فراہم کرے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق قطری وزارتِ داخلہ نے دوحہ کے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام الناس بلا ضرورت گھروں اور عمارتوں سے نکلنے سے گریز کریں۔

دوسری جانب عراق اور کیوبا میں بجلی کی بندش سے پورے ملک میں بلیک آو?ٹ ہو گیا جس کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

عراقی وزارت بجلی نے بتایا ہے کہ ملک کے تمام صوبوں میں پاور گرڈ مکمل طور پر بند ہو گئے ہیں اور ایک ساتھ پورا ملک بجلی سے محروم ہو گیا ہے۔

iran israel war تمام خبریں

وزارت کے مطابق کہ بجلی کی بندش کی تاحال کوئی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے البتہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جب کہ ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے تعطل کے بعد بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے لیکن اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں