منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

قطر کا امریکی صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے پر بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

قطر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق 20 نکاتی امن منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منصوبہ بندی جنگ کے خاتمے کی جامع نظر ہے۔

ترجمان قطری وزارت خارجہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا منصوبہ خطے میں امن کی نئی راہیں کھول سکتا ہے، امریکی صدر کی امن کوششوں کو سراہتے ہیں۔

قبل ازیں روس نے بھی امریکی صدر ٹرمپ کے20 نکاتی منصوبے کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان کریملن کے مطابق صدر ٹرمپ کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، ٹرمپ کا منصوبہ غزہ کی جنگ ختم کرنے کیلئے ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ منصوبہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کا باعث بنے گا

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ میں امن کے لیے 20 نکاتی منصوبہ پیش کرنے پر کہا ہے کہ تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اکٹھے ہوں۔

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ معاہدے کو حتمی شکل دینے اور اسے حقیقت بنانے میں امریکی انتظامیہ سے مل کر کام کریں۔

حماس نے منصوبہ رد کیا تو اسرائیل اپنا کام مکمل کرے گا، نیتن یاہو

رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ حماس کو اب اس منصوبے سے اتفاق کرنا چاہیے، حماس کو ہتھیار ڈال کر اور یرغمالیوں کو رہا کرکے مصائب کا خاتمہ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے غزہ میں امن کے لیے 20 نکاتی منصوبہ پیش کیا ہے، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی اس امن منصوبے سے اتفاق کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں