منگل, جون 16, 2026
اشتہار

قطر کا ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ (22 مارچ 2026): قطر میں ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ہیلی کاپٹر عملے اور مسافروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر میں ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے اور قطری وزارت دفاع نے اس حادثے کی تصدیق کر دی ہے۔

قطری وزارت دفاع کے مطابق ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث سمندری حدود میں گر کر تباہ ہوا۔ عملے کی تلاش کے لیے قطری سمندری حدود میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

امدادی آپریشن میں ساحلی سیکیورٹی اور بارڈر فورس کی ٹیموں کے علاوہ قطری بین الاقوامی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ببھی شامل ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تکنیکی خرابی کا نتیجہ ہے اور فی الحال کسی دشمنانہ کارروائی کے شواہد سامنے نہیں آئے۔ تاہم حادثے کی نوعیت اور جانی نقصان سے متعلق تفصیلات کا انتظار ہے۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ریسکیو آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور حالیہ ہفتوں کے دوران قطر کو سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں