العدید ایئر بیس سے متعلق رپورٹس پر قطر کا وضاحتی بیان آگیا۔
قطر نے واضح کیا ہے کہ العدید ایئر بیس سے بعض اہلکاروں کی روانگی علاقائی کشیدگی کے تناظر میں ہے اور سیکیورٹی اقدامات شہریوں کےتحفظ کے لیے ہیں لہذا قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
قطر کا کہنا ہے کہ قطر کی سلامتی اولین ترجیح، اہم تنصیبات کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
قطر میں ال عدید ملٹری بیس سے امریکا کے کچھ فوجیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق بعض اہلکاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بدھ کی شام تک قطر میں امریکی فوج کے ال عدید ایئر بیس سے نکل جائیں، یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب واشنگٹن کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ایران میں مظاہرین کے تحفظ کے لیے مداخلت کر سکتا ہے۔
دوحا میں امریکی سفارت خانے کی فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں آیا اور قطر کی وزارت خارجہ نے روئٹرز کی تصدیق یا تبصرے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔
ال عدید مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا امریکی فوجی اڈہ ہے جہاں تقریباً 10,000 فوجی موجود ہیں۔
ایک سفارت کار نے روئٹرز کو بتایا کہ یہ فیصلہ قطر میں امریکی فوجی اڈے کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرکیا گیا ہے، یہ ہدایت احتیاطی تدابیر کے طور پردی گئی ہے تاہم مکمل انخلا کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


