تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

’زلزلہ متاثرین کی امداد پر سیاست انسانیت کی تذلیل ہے‘

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے زلزلہ متاثرین کی امداد میں تاخیر پر سخت تنقید کی ہے۔

قطر کے امیر کا کہنا ہے کہ وہ شام میں گزشتہ ماہ آنے والے زلزلے کے متاثرین تک امداد کی فراہمی میں تاخیر سے پریشان ہیں سیاسی مقاصد کے لیے انسانی امداد کا غلط انسانیت کی تذلیل ہے۔

اتوار کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اقوام متحدہ کی کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس کے افتتاحی موقع پر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے شامیوں کی مدد کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وہ بغیر کسی ہچکچاہٹ اور تباہ کن زلزلے سے بحالی کے لیے ترکی کی کوششوں کی حمایت کریں۔

شیخ تمیم نے کہا کہ ہماری ملاقات اس وقت ہو رہی ہے جب ترکی اور شام میں ہمارے بھائی اب بھی شدید زلزلے کے اثرات سے دوچار ہیں جو کہ لاکھوں کی تعداد میں ہیں، میں برادر شامی عوام کو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے مدد کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی المیے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا ناقابل قبول ہے بین الاقوامی انسانی یکجہتی کے سوا ایسا کوئی راستہ نہیں ہے جس کے ذریعے ہم آج اور کل کے لیے ایک نئی، محفوظ، زیادہ منصفانہ اور زیادہ آزاد دنیا کی تعمیر کر سکیں ۔

Comments