تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

قطر کا قدرتی گیس کے استعمال سے متعلق اہم اعلان

دوحہ : قطری کمپنی نے گیس کے ذخایر کو مچھلیوں اور جانوروں کےلیے خوراک کی تیاری میں استعمال کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست قطر کی انڈسٹریل بائیو ٹیک انوسٹر گلف بائیو ٹیک اور یونی بائیو نے دیرپا آگنگ پروٹین کی تیاری کےلیے معاہدہ طے کرلیا، جسے مچھلیوں اور جانوروں کی خوراک کےلیے استعمال کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گلف بائیوٹیک نے ایک پلانٹ کا لائسنس حاصل کرنے کےلیے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت چار مشینیں لگائی جائیں گی جو سالانہ چھ ہزار ٹن یونی پروٹین تیار کریں گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی میں مزید ماڈیولز شامل کرکے پیداوار کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پروٹین کو خوراک میں سپلیمنٹ کے طور پر شامل کیا جائے گا، اور یہ خوراک مچھلیوں کی موجودہ خوراک اور سویا بین کی جگہ لے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے، جس کے تحت قدرتی گیس کو لوپ ٹیکنالوجی کے ذریعے یونی پروٹین میں تبدیل کیا جاتا ہے.

Comments

- Advertisement -