تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

قطر نے عرب ممالک کے اقدام کو بلا جواز قرار دے دیا

دوحہ : قطری وزارت خارجہ نے سعودی عرب سمیت چارملکوں کی جانب سے تعلقات منقطع کرنے کے فیصلے کوغیرمنصفانہ قراردیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین کی جانب سے تعلقات منقطع کرنے کے فیصلہ کو غیرمنصفانہ اورافسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے کو عجلت میں بغیر تحقیق کے ساتھ کیا گیا ہے جس کا ان ممالک کے پاس کوئی آئینی اور قانونی جوازموجود نہیں ہے۔

قطر کے سرکاری ٹی وی میں دکھائے جانے والے بیان میں قطری وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چاروں عرب ممالک کی جانب سے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرلینے سے قطری عوام کی زندگیوں پر کچھ اثر نہیں پڑے گا اس لیے عوام مطمئن رہیں.

اسی سے متعلق : سعودی عرب سمیت چارعرب ممالک کا  قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان 

یاد رہے کہ سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے دہشت گردی کے واقعات میں مدد فراہم کرنے اور اندرونی معاملات میں دخل اندازی میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی سرحدیں قطر کے لیے بند کردی گئی ہیں جب کہ چاروں عرب ممالک نے قطر کے شہریوں کو14 روز کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے.

Comments

- Advertisement -