site
stats
اے آر وائی خصوصی

قائداعظم‘ فاطمہ جناح کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے

کراچی: قائد اعظم محمد علی جناح کا جہاز لینڈ کرچکا ہے ، عوام کی ایک کثیر تعداد نے ائیر پورٹ پران کے استقبال کیا۔

آج سے 69 سال قبل جب بر صغیر پاک و ہند کی فضا ’ لے کر رہیں گے پاکستان، بٹ کے رہے گا ہندوستان‘ کے محترم نعرے سے گونج رہی تھی، آج یعنی سات اگست 1947 کو قائد اعظم محمد علی جناح نئی مملکت کا انتظام سنبھالنے کراچی تشریف لے آئے۔

قائد اعظم محمد علی جناح دہلی سے ’وائکرز وائکنگ‘ نامی جہاز میں تشریف لائے اور ان کے جہاز نے ماری پور ائیر بیس پر لینڈ کیا، اس سفر میں ان کی ہمشیرہ اور تحریک پاکستان کی اہم رہنما محترمہ فاطمہ جناح بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

The plane carrying the Quaif lands at Karachi, 7 August 1947

جہاز سے اترتے ہی قائداعظم شہر تشریف لائے جہاں انہوں نے بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کی اور نئے دارالحکومت کے قیام اور آنے والے دنوں کے حوالے سے مشاورت کی۔

قائداعظم کو بحیثیت سربراہ مملکت بھارت سے پاکستان لانے والاسلور رنگ کا یہ جہاز اب پاکستان ائیر فورس کی ملکیت ہے اور کراچی کے شاہراہ فیصل پر واقع ائیرفورس میوزیم میں موجود ہے جہاں عوام اس تاریخی جہاز کا دیدار کرسکتے ہیں۔

ماری پور ائیر بیس پر لینڈ کرنے کے بعد قائد اعظم کی مصروفیات کا ایک ایسانیا سلسلہ شروع ہوا جو کہ ان کی آخری سانس تک جاری رہا ہے اور مصروفیت کا صرف ایک مقصد تھاا ور وہ تھا ’پاکستان‘۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top