اسلام آباد : ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر ماہانہ منافع کا اعلان کر دیا گیا ، 50 ہزار روپے تک کی سرمایہ کاری پر کتنا منافع ملے گا؟
تفصیلات کے مطابگق قومی بچت مرکز نے ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر ماہانہ منافع کا اعلان کر دیا ، یہ اسکیم فروری 1992 میں شروع کی گئی تھی جس کا مقصد عوام کو ماہانہ آمدن فراہم کرنا ہے۔
اس سرٹیفکیٹ کی مدت پانچ سال ہوتی ہے اور منافع اجرا کے دن سے ہی شروع ہو جاتا ہے۔
اس اسکیم کے تحت تمام پاکستانی شہری اور بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، چاہے وہ اکیلے ہوں، نابالغ ہوں یا مشترکہ اکاؤنٹ کے ذریعے دو افراد شامل ہوں۔
سرمایہ کاری کی کم از کم حد 50 ہزار روپے ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔
ٹیکس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فعال ٹیکس دہندگان پر 15 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا، جبکہ نان فائلرز کے لیے یہ شرح 30 فیصد مقرر ہے، اس کے علاوہ اس اسکیم پر زکوٰۃ کی کٹوتی نہیں کی جاتی۔
مئی 2026 کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 9.60 فیصد مقرر کی گئی ہے، جس کے تحت ایک لاکھ روپے پر ماہانہ 830 روپے منافع دیا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


