اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13 ویں وزیر اعظم منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد: عبد القیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13 ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے نامزد کردہ عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہو گئے، انھیں قانون، ساز اسمبلی سے 33 ووٹ ملے، جب کہ متحدہ اپوزیشن کے چوہدری لطیف اکبر کو 15 ووٹ ملے۔

خیال رہے کہ آج ہی وزیر اعظم عمران خان نے سردار عبدالقیوم نیازی کو وزارت عظمیٰ کے لیے امیدار نامزد کیا تھا، جس کی تصدیق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کی تھی۔

- Advertisement -

قیوم نیازی ن لیگ کے چوہدری یاسین کو شکست دے کر ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے، وہ 2 برس قبل مسلم کانفرنس چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔ سردار عبدالقیوم نیازی نے 25 جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حلقہ ایل اے 18 پونچھ ون سے کامیابی حاصل کی تھی۔

آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی کا تعلق لائن آف کنٹرول کے سامنے حلقہ ایل اے 18 پونچھ ون کے گاؤں درہ شیر خان سے ہے، وہ اسی گاؤں میں 1969 میں پیدا ہوئے تھے، ان کا تعلق مغل خاندان سے ہے۔

قیوم نیازی کے آباؤ اجداد 1947 میں مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کر کے ضلع پونچھ کے کے گاؤں میں آباد ہوئے تھے، ان کے بڑے بھائی سردار غلام مصطفیٰ مغل 1985 میں وزیر مال رہے، سردار عبدالقیوم خان نیازی نے 22 سال کی عمر میں ڈسٹرکٹ کونسلر کا الیکشن لڑا تھا اور جیت گئے تھے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں