معروف اداکار قاضی واجد کی آج پہلی برسی ہے -
The news is by your side.

Advertisement

معروف اداکار قاضی واجد کی آج پہلی برسی ہے

کراچی: معروف ٹی وی اداکار قاضی واجد کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے ، وہ گزشتہ برس 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، انہوں نے درجنوں ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔

پاکستان کے مشہورومعروف اداکار قاضی واجد 26 مئی 1930 کو لاہور میں پیدا ہوئے، ان کی فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے بطور ڈارمہ آرٹسٹ ہوا۔قاضی واجد اپنی زندگی کے 25 سال ریڈیو سے منسلک رہے جس کے بعد انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا۔

مرحوم قاضی واجد نے پاکستان ٹیلی ویژن کے متعدد ڈراموں سمیت فلموں میں بھی کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

قاضی واجد، برگد کا گھنا اور خاموش درخت

قاضی واجد کے یادگار ڈراموں میں تنہائیاں، دھوپ کنارے، آنگن ٹیڑھا، خدا کی بستی، حوا کی بیٹی، تنہائیاں، پل دو پل اور تعلیم بالغاں، تنہا تنہا، دوراہے، یہ کیسی محبت شامل ہیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے ملک کے لیے بے پناہ خدمات پرقاضی احمد کو 14 اگست 1988 کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔

قاضی واجد ایک کثیرالجہد شخصیت تھے اوراپنے انتقال سے دور روز قبل بھی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ ان کے انتقال کی خبر دنیا بھر میں پھیلے ان کے مداحوں پر بجلی بن کر گری تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں