پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ’کیو آر پینک بٹن‘ کی خصوصیات بتا دیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (10 جون 2026): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق منصوبے ’کیو آر پینک بٹن‘ کی خصوصیات بتا دیں۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ پنجاب کی پبلک ٹرانسپورٹ ’کیو آر پینک بٹن‘ کے ذریعے اب پہلے سے زیادہ محفوظ ہوگئی، ڈیجیٹل اور محفوظ پنجاب کے عزم کے تحت یہ منصوبہ متعارف کروا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ بشمول بسوں، رکشوں اور ٹیکسیوں میں کیو آر پینک بٹن مہیا ہوگا، خواتین، بچے، بزرگ اور ہر مسافر کا تحفظ میری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک اسکین سے گاڑی اور ڈرائیور کی تفصیلات فوری طور پر معلوم کی جا سکیں گی، مسافر اپنی لائیو لوکیشن اہل خانہ کے ساتھ فوری شیئر کر سکیں گے جبکہ ہنگامی صورتحال میں ایمرجنسی 15 سے وائس کال، ویڈیو کال اور لائیو چیٹ ممکن ہوگی۔

’کیو آر پینک بٹن سے مسافر کی لوکیشن اور گاڑی کی معلومات فوری کنٹرول روم تک پہنچیں گی۔ سیف سٹی کنٹرول روم سے ریئل ٹائم مانیٹرنگ اور فوری پولیس رسپانس یقینی بنایا جائے گا۔ گاڑی مالکان، ڈرائیورز پی ایس سی اے ویب سائٹ اور ایپ سے مفت کیو آر پینک بٹن حاصل کر سکتے ہیں۔ پی ایس سی اے کی مقامی اختراع نے پنجاب میں سفر کو مزید محفوظ بنانے کی بنیاد رکھ دی ہے۔‘

مریم نواز کے مطابق ہر پبلک ٹرانسپورٹ گاڑی کو محفوظ اور مربوط سیفٹی پوائنٹ میں تبدیل کر رہے ہیں، اب مدد صرف ایک اسکین کی دوری پر ہوگی، پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی سے شہریوں کے تحفظ کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں