اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

خطرہ محسوس ہو تو گاڑی کے اندر لگا یہ ’کیو آر پینک بٹن سسٹم‘ اسکین کریں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (07 جون 2026): پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کیو آر پینک بٹن سسٹم متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت بسوں، ویگنوں، رکشوں، ٹیکسیوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں پینک بٹن نصب کیا جائے گا۔

اتھارٹی کے مطابق یہ نظام کسی بھی اضافی مالی بوجھ کے بغیر ان ہاؤس تیار کیا گیا ہے، جب کہ شہری اسے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پبلک سیفٹی ایپ اور سیف سٹی ویب سائٹ سے گھر بیٹھے مفت حاصل کر سکیں گے۔

نئے نظام میں کال، ویڈیو کال، لوکیشن شیئرنگ، گاڑی کی تصدیق سمیت 12 جدید فیچرز شامل ہیں۔ مسافر سفر کے آغاز پر کیو آر کوڈ اسکین کر کے گاڑی، مالک اور ڈرائیور کی تصدیق شدہ معلومات حاصل کر سکیں گے۔

ہنگامی صورت حال میں مسافر 15 پر کال، ویڈیو کال یا لائیو چیٹ کے ذریعے سیف سٹی کنٹرول روم سے فوری رابطہ کر سکیں گے، جب کہ ایمرجنسی کی صورت میں مسافر کی لائیو لوکیشن اور گاڑی کا ڈیٹا فوری طور پر کنٹرول روم کو موصول ہو جائے گا۔


تیزاب گردی: لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کی طبیعت سے متعلق اہم خبر


پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ذریعے بروقت رسپانس کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈرائیور بھی کیو آر پینک بٹن کے ذریعے کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری مدد حاصل کر سکیں گے۔

آئی جی پنجاب کے مطابق کیو آر پینک بٹن پولیس اور شہریوں کے درمیان فوری رابطے کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوگا اور روزانہ سفر کرنے والے لاکھوں شہریوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور اسمارٹ پولیسنگ کے امتزاج سے پنجاب میں عوامی تحفظ کا نیا معیار قائم کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں