site
stats
پاکستان

قائداعظم کا 139 واں یومِ پیدائش، زیارت ریزیڈینسی میں پرچم کشائی کی باوقار تقریب

زیارت: پاکستان بھر میں محسن پاکستان محمد علی جناح کا یومِ پیدائش عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، اس موقعے پر زیارت ریزیڈینسی میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

قائداعظم محمد علی جناح کا ایک سوانتالیسواں یوم پیدائش ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے، زیارت ریزیڈنسی میں بانی پاکستان محمدعلی جناح کے یومِ ولادت کے سلسلے میں پرچم کشائی کی باوقار تقریب ہوئی۔

وزیرِاعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری اور آئی جی ایف سی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

دوسری جانب چمن میں تاجروں نے ریلی کا اہتمام کیا، ریلی قائد اعظم زندہ باد کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھی جبکہ ایف سی اسکول اور کالجز میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقعے پر بچوں نے ٹیبلوز اور ملی نغمے بھی پیش کئے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top