تازہ ترین

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...
Array

قائداعظم یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں میں تصادم، متعدد زخمی

اسلام آباد : قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم میں متعدد طلبہ زخمی ہوگئے،پولیس کو طلب کرلیا گیا۔

اس حوالےسے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ لڑائی ہاسٹل نمبر9اور11میں  کمرے کی الاٹمنٹ کے معاملے پر تین دن پرانے تنازع پر ہوئی۔

پنجابی کونسل اور کشمیر کونسل کے طلباء گروپ اسکول آف پولیٹکل سائنسز اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز کے سامنے دست وگریباں ہوگئے۔ طلبا نے ایک دوسرے پر ڈندوں اور آہنی راڈوں سے حملہ کیا۔

طالب علموں کی جانب سے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا گیا جس سے متعدد طلبا کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، طلبا تنظیموں کے حامیوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،تصادم کے دوران یونیورسٹی میں تعینات سیکیورٹی گارڈز خاموش تماشائی بنے رہے۔

اس سلسلے میں پڑھنے کیلئے آنے والے دیگر طلباء نے شکایت کی کہ آئے روز کی لڑائیوں سے یونیورسٹی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

وقوعہ کے عینی شاہد طلباء نے میڈیا کو بتایا کہ لڑائی کے لیے سرکاری نمبر پلیٹ والی ایک جی ایل آئی گاڑی میں ڈنڈے لائے گئے تھے۔

علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر جھگڑے پر بروقت قابو نا پایا گیا تو حالات مزید کشیدہ ہوسکتے ہیں،ادھر پولیس کی بڑی نفری نے یونیورسٹی میں گشت بڑھا دیا اور پولیس حکام یونیورسٹی انتظامیہ سے بھی رابطے میں ہیں۔

Comments

- Advertisement -