جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

کوالیفائر سارا بیجلیک نے کیریئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی: جمہوریہ چیک کی ٹینس اسٹار سارا بیجلیک نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیت لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی 20 سالہ سارا بیجلیک نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں روسی حریف کھلاڑی کو شکست دے کر پہلا ڈبلیو ٹی اے ڈبلیو ٹی اے ابوظہبی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں سارا بیجلیک نے روسی حریف کھلاڑی ایکاترینا الیگزینڈرووا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7) اور 1-6سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

کوالیفائنگ راؤنڈ سے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی بیجلیک نے اماراتی ہارڈ کورٹس پر مسلسل ساتویں فتح اپنے نام کی۔ فائنل مقابلہ ایک گھنٹہ 40 منٹ تک جاری رہا۔ جس میں پہلے سیٹ میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

سارابیجلیک نے اس سے قبل ٹورنامنٹ کے دوران سابق فرانسیسی اوپن چیمپئن جلینا اوسٹا پینکو اور ڈنمارک کی 16ویں رینکنگ کی کھلاڑی کلارا ٹاؤسن کو شکست دے کر سب کی توجہ حاصل کی تھی۔

ٹینس اسٹار کوکو گوف نے سال میں کتنا کمایا؟ حیران کُن انکشاف

سارا اس کامیابی کے بعد پہلی بار63 درجے ترقی پاکر عالمی ٹاپ 50 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں