The news is by your side.

Advertisement

ملک بھر کے 139 مقامات پر 23 ہزار افراد کیلیے قرنطینہ سینٹرز قائم

اسلام آباد: کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بڑے پیمانے پر اقدامات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 139 مقامات پر23 ہزار557افراد کیلئے قرنطینہ سینٹر قائم ہیں جب کہ 216 مقامات پر 2942 افراد کیلئےآئسولیشن کی گنجائش موجود ہے۔

تفتان میں ایران سےآنےوالے600 زائرین کیلئے قرنطینہ سینٹر موجود ہے، چمن اور طورخم میں بھی مجموعی طورپر 600 افراد کیلئےقرنطینہ قائم کر دیئے گئے ہیں۔

کورونا وائرس سے متعلق عوام میں آگاہی کیلئےموبائل فون کےذریعےپیغامات بھیجے جا رہےہیں، ایئرپورٹس، ریلوےاسٹیشنز اور بس اسٹاپس پرپمفلٹ تقسیم کیےجارہےہیں۔

اسی طرح 275بیڈز پر مشتمل آئسولیشن اسپتال کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اور 5ہزار رضاکار طبی عملے کی تربیت کیلئے بھی اقدامات اٹھائےجا رہےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے فوری ایک ہزار وینٹی لیٹر دینےکا کہا ہے،چیئرمین این ڈی ایم اے

دنیابھر میں کوروناوائرس کےباعث اموات10ہزار495ہوگئیں جب کہ کورونا مریضوں کی تعداد2 لاکھ 55ہزار812ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد449ہے، کورونا کےمریضوں کی سب سےزیادہ تعداد 245 سندھ سے ہے، بلوچستان میں81، پنجاب78 اور کےپی میں 23 کورونا مریض ہیں، اسلام آبادمیں9 ،گلگت بلتستان12 اور ایک کورونا مریض کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔

ملک میں کوروناوائرس کےباعث اب تک 3اموات ہوئی ہیں، ایک کراچی، ایک مردان اور ایک پشاور شہر میں کورونا کا مریض جان سے گیا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں