وفاقی دارالحکومت میں ازسرنو قرنطینہ سینٹرز قائم کر دیئےگئے۔ این سی اوسی نےقرنطینہ سینٹرزقائم کرنے کے احکامات جاری کئےتھے۔
ذرائع کے مطابق قرنطینہ سینٹرز ریوائزڈان باؤنڈایئر ٹریولر پالیسی کےتحت قائم کئےگئےہیں، قرنطینہ سینٹرزکی نگرانی کیلئے اسسٹنٹ کمشنرکی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔
وفاقی دارالحکومت کےفائیواسٹارہوٹل میں قرنطینہ سینٹرقائم کیا گیا ہے۔ نجی ہوٹل،اوجی ڈی سی ایل کےریسٹ ہاؤس میں قرنطینہ سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
وزارت صحت کی جانب سےقرنطینہ سینٹرمیں عملہ تعینات کردیاگیا، سینٹر میں ڈاکٹرز، طبی عملہ تعینات رہےگا۔
بیرون ملک سے آئےمسافروں کا ایئرپورٹ پر ریپڈ کورونا ٹیسٹ ہوگا، کورونا پازیٹومسافرکوایئرپورٹ سےقرنطینہ سینٹرمنتقل کیاجائےگا، مثبت ٹیسٹ والے مسافر کو 10 دن کیلئےقرنطینہ سینٹرمیں رکھاجائےگا جب کہ کورونا نیگیٹیو ہونے پر مسافر قرنطینہ سینٹر سےگھر جاسکےگا۔
فائیواسٹار،نجی ہوٹل قرنطینہ سینٹرکےاخراجات مسافربرداشت کرےگا۔ اوجی ڈی سی ایل قرنطینہ سینٹرکےاخراجات حکومت برداشت کرےگی۔