The news is by your side.

Advertisement

پشاورمیں 4 مقامات پر قرنطینہ سینٹر بنا دیئےگئے

پشاور:خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور میں 4 مقامات پر قرنطینہ سینٹر بنائے جانے کے بعد طبی عملے اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں، حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے مہلک وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔

دارالحکومت پشاور میں 4 مقامات پر قرنطینہ سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں، جامعہ پشاور کے ہاسٹل کو قرنطینہ سینٹرمیں تبدیل کردیاگیا جب کہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی بلڈنگ کو بھی قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

پشاور:ذوالفقاربھٹومیڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور پاکستان اکیڈمی فاررورل ڈیویلپمنٹ کی عمارت قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کردی گئی ہے۔ضلعی ہیلتھ افسران کومتعلقہ عمارتوں میں اسٹاف بھجوانےکی ہدایت کردی گئی ہے۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ مشکل گھڑی میں عوام کواکیلانہیں چھوڑنا ہے یہ مشکل وقت ہے ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے انشااللہ کورونا وائرس کوشکست دینی ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں