The news is by your side.

Advertisement

پاکستان پہنچنے والے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو اہلخانہ سمیت قرنطینہ کی ہدایت

اسلام آباد : این سی او سی نے پاکستان پہنچنے والے بھارتی ہائی کمیشن کے 12 اہلکاروں کو اہلخانہ اور ڈرائیور سمیت قرنطینہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستان آنے والے بھارت کے سفارتی اہلکاروں سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے 12 اہلکار اہل خانہ سمیت 22 مئی کو واہگہ کے ذریعے پاکستان میں پہنچے تھے، اس دوران کرونا وائرس سے متعلق ہیلتھ سیفٹی پروٹوکولز کا مکمل خیال رکھا گیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے تمام 12 اہلکاروں کا پی سی آر نیگٹیو تھا تاہم ایک اہلکار کی اہلیہ کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کیس کا جائزہ لینے کے بعد 12 اہلکاروں کو ان کے اہلخانہ اور گاڑی ڈرائیور سمیت قرنطینہ کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی ہائی کمیشن کو بھی این سی او سی کی وضح کردہ گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت سے پاکستان آنے والے سفارتی اہلکار بھارت سے کرونا منفی کے سرٹیفکیٹ ساتھ لائے تھے اس کے باوجود ایک اہلکار کی اہلیہ مسز منجو برجیش میں کرونا کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، جنہیں واہگہ پر موجود عملے نے روک کر فوری طور پر کرونا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت نکلا۔

بھارت میں کرونا کی خطرناک قسم کا پھیلاؤ، 12 سفارتی اہل کار پاکستان پہنچ گئے

خاتون کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود انہیں واپس بھارت بھیجنے کے بجائے اسلام آباد میں واقع بھارتی سفارتے خانے بھیج دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی خطرناک قسم فنگس بھی تیزی سے پھیل رہی ہے، بھارت میں روزانہ لاکھوں افراد کرونا سے متاثر ہورہے ہیں جن میں سے ہزاروں شہری یومیہ بنیادوں پر ہلاک ہورہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں