تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لئے نئی شرائط عائد

کراچی: سعودی عرب نے مملکت میں آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ لازم قرار دیتے ہوئے قرنطینہ سے استثنیٰ کی شرائط و ضوابط بھی جاری کر دی ہے، جس میں مسافروں کو4اقسام کی ویکسین ڈوزمیں سے کسی ایک ڈوز لگواکر آنا ضروری قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی شہری ہوابازی نے مملکت میں آنے والے مسافروں کے لئے سخت شرائط عائد کرتے ہوئے مسافروں کے لیے قرنطینہ لازم قرار دے دیا ہے۔

کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے متعلقہ ایئرلائنز کیلئے سعودی عرب میں قرنطینہ اداروں سے کنٹریکٹ لازمی قرار دیا، اس حوالے سے
گاگا نے مسافروں کو قرنطینہ سے استثنیٰ کی شرائط و ضوابط بھی جاری کردیئے ہیں۔

جس میں مسافروں کو4 اقسام کی ویکسین ڈوز میں سے کسی ایک ڈوز لگوا کر آناضروری قرار دیا ، اقسام میں فائزر کی 2 ڈوز،آسٹرازینکا کی 2 ،موڈرنا کی 2 ڈوز اور جانسن کی 1ڈوز شامل ہیں۔

شرائط و ضوابط کے مطابق 4اقسام میں سے لگائی گئی کسی ایک ویکسین کے سرٹیفکیٹ کی موجودگی ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فضائی کئیریرز کیلئے ویکسین سرٹیفکیٹ کی مدت سے متعلق آگاہ کرنا ضروری ہوگا۔

جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن نے فضائی آپریشن کی حامل تمام ائیرلائنز پر نئے پروسیجر پر عملدرآمد 20مئی سے لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پروسیجر پرعملدرآمد میں ناکامی پر قانونی کارروائی ہوگی۔

یاد رہے سعودی عرب نے غیرملکیوں کے مملکت میں داخلے کے لیے انشورنس پالیسی لازم قرار دی تھی ، اس حوالے سےسعودی کونسل آف کارپوریٹ ہیلتھ انشورنس نے گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمرہ زائرین، سیاحت اور جنرل وزٹ مسافروں کے لیے ہیلتھ انشورنس لازمی ہوگی۔

گائیڈ لائن میں کہا گیا کہ ہیلتھ پالیسی کا مقصد غیرملکی شہریوں کو کورونا میں مبتلا ہونے پر طبی امداد دی جائے گی، ہیلتھ انشورنس میں مفت علاج، قرنطینہ ودیگر سہولتیں شامل ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں