تازہ ترین

حجام نے کھڑکی سے حجامت شروع کردی! وجہ کیا بنی؟

دنیا بھر میں کرونا وائرس نے سب کو دہشت میں مبتلا کر رکھا ہے اور نظام زندگی معطل ہے لیکن چین میں لوگوں نے کاروبار چلانے کےلیے منفرد طریقے ڈھونڈ لیے ہیں۔

چین میں کچھ حجام اپنی انوکھی حرکت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہے ہیں، سوشل میڈیا پر ایک چینی خاتون ہیئر ڈریسر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو اپنے گھر کی کھڑکی سے ہاتھ باہر نکال کر گاہکوں کے بال کاٹ رہی ہیں۔

چینی صوبے ہنان کے شہر ژینگزو میں موجود ان خاتون حجام نے ماسک پہنا ہوا ہے، لوہے سے سلاخوں کے درمیان سے ہاتھ باہر نکال کر گاہکوں کے اصرار پر بال کاٹ رہی ہیں۔

خاتون نے ملک بھر میں کرونا وائرس پھیلنے کے باعث خود کو گھر میں محصور کرلیا تھا لیکن ان کے گاہکوں نے اصرار کیا وہ ہی ان کے بال کاٹیں گی جس پر وہ کھڑکی سے بال کاٹنے پر راضی ہوئی۔

ایک گاہک نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے بال کٹوانے سے پہلے تین مرتبہ خاتون نے بال کاٹنے کی بھیک مانگی جس پر وہ میرے بال کاٹنے کےلیے راضی ہوئیں۔


غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 65 سالہ خاتون اپنے گھر کے باہر ہی دکان لگاکر حجامت کرتی تھیں اور 3 یوآن میں لوگوں کے بال کاٹتی ہیں جبکہ بیجنگ میں حجامت کی اجرت 4 یوآن وصول کی جاتی ہے۔

اس سے قبل چین کے صوبے ہنان کے ہی کچھ حجاموں کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو کرونا وائرس سے بچنے کےلیے 4 فٹ دور سے گاہکوں کے بال کاٹ رہے تھے۔

کرونا وائرس سے بچنے کے لیے حجاموں کی انوکھی حرکت، ویڈیو وائرل

چین کے صوبے ہنان میں موجود ان حجاموں نے ماسک پہنا ہوا ہے، 4 فٹ طویل ڈنڈے کے ایک سرے پر انہوں نے برش، شیور اور ہیئر ڈرائر لگا دیے ہیں جس کے دوسرے سرے پر کھڑے ہو کر وہ کام کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -