اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

مسجد قبا میں ایک سال کے دوران ریکارڈ زائرین کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

مدینہ: سعودی عرب مدینہ منورہ کی مسجد قبا میں گزشتہ سال کے دوران اندرون و بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کی تعداد 26 ملین سے تجاوز کر گئی۔

سعودی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مدینہ ترقیاتی اتھارٹی نے جہاں شہر پُرنور میں متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کیے وہاں مسجد قبا کی توسیع کے حوالے سے بھی جامع منصوبے پر کام کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق منصوبے کے تحت 2500 مربع میٹر بیرونی صحنوں کی تزئین و آرائش کے علاوہ ایئر کنڈیشننگ سسٹم اور بیرونی صحنوں میں نمازیوں کی سہولت کے لیے 150 چھتریوں کو نصب کیا گیا۔

مدینہ منورہ کی خوبصورت مسجد کے صوتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل 160 لاؤڈ اسپیکرز اسٹالز کئے گئے۔

اس کے علاوہ مسجد کے صحنوں میں 3 ہزار مربع میٹررقبے پر قالینوں کا انتظام کیا گیا۔

مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے تحت زائرین کے لئے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ وہ شہرِ مقدس میں سکون سے عبادت کرسکیں۔

سعودی عرب: مسجد الحرام میں افطار کیلیے درخواستیں طلب

واضح رہے کہ مسجد قبا اور اس کے صحنوں میں توسیع کا کام جاری ہے، مسجد کی گنجائش کو 66 ہزار نمازیوں تک بڑھایا جا رہا ہے۔

منصوبے کا مقصد مسجد کی مذہبی اہمیت کو اجاگر کرنا اور طرز تعمیر کے ساتھ اس کے قریب واقع یادگاروں کو محفوظ بنانا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں