منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

پاکستانی مرد اداکارہ کی تعریف کرتے ہیں لیکن اپناتے نہیں، قدسیہ علی

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ قدسیہ علی کا کہنا ہے کہ پاکستانی مرد اداکاراؤں کی تعریف کرتے ہیں لیکن اپناتے نہیں۔

قدسیہ علی نے کم ہی عرصے میں اپنی شاندار اداکاری کی بدولت لوگوں کی توجہ حاصل کرلی اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’اولاد‘ سے ڈیبیو کیا تھا۔

وہ پہلے ہی کردار سے مشہور ہوگئیں اور پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔

یہ پڑھیں: قدسیہ علی کی جوان کے گانے ’چلیا‘ پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

انہوں نے بتایا کہ آزاد خواتین کو معاشرہ پرکھتا ہے اور خاص طور پر اداکاراؤں کو ہمارے آس پاس کے لوگ اب بھی ایک خاص نظر سے دیکھتے ہیں۔ اگرچہ یہ 2025 ہے لیکن حالات بالکل نہیں بدلے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں حال ہی میں کسی نے جج کیا، وہ کسی سے ملیں اور وہ دوست بن گئے لیکن دوسری طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ انہیں پیشہ چھوڑنا ہوگا۔

 قدسیہ نے مزید کہا کہ لوگ خواتین ستاروں کو دیکھیں گے، ان کی تعریف کریں گے اور چہرے پر ان کی تعریف کریں گے لیکن وہ انہیں کبھی بھی اپنے خاندان کا حصہ نہیں بنائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں