تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پرنس ہیری اور میگھن کو راضی کیا جائے، ملکہ برطانیہ کی ہدایت

لندن: ملکہ برطانیہ الزبتھ نے شاہی خاندان میں ہونے والی حالیہ تنازع کا حل تلاش کرنے کی ہدایت کردی۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ نے پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی شاہی خاندان سے علیحدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کا حل نکالنے کی ہدایت کی۔

ملکہ برطانیہ نے شاہی خاندان کے چاروں گھروں کو ہدایت کی کہ وہ چند روز میں معاملے کا حل نکالیں اور دونوں کو واپسی پر رضا مند کریں۔

قبل ازیں مادام تساؤ  میوزیم نے پرنس ہیری اور میگھن کے مجسموں کو شاہی خاندان کے مجسموں سے علیحدہ کرتے ہوئے انہیں دیگر اراکین سے دور کردیا۔

اس سے قبل میوزیم میں پرنس ہیری،میگھن  کےمجسمےملکہ اورولیم کےمجسموں کیساتھ تھے، انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام پرنس ہیری اورمیگھن کےشاہی خاندان سےعلیحدگی کےفیصلےکےبعدکیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چھوٹے شہزادے پرنس ہیری اور اُن کی امریکی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شمالی امریکا منتقل ہونے کا عندیہ دیا تھا۔

شاہی جوڑے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ شاہی پروٹوکول کو چھوڑ کر عام انسانوں کی طرح زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں اور اب وہ مستقبل میں اپنے فلاحی و دیگر کاموں پر توجہ دیں گے۔

Comments

- Advertisement -