تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

ہم سب نے مل کر کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہے، ملکہ برطانیہ

لندن : ملکہ برطانیہ کا کہنا ہے کہ ہم سب نے مل کر کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہے،آپ سب کو یقین دلاتی ہوں کہ اگر ہم متحد اور ثابت قدم رہے تو اس پر قابو پا لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ  الزبتھ نے کاونڈزرکاسل سے خطاب میں کہا کہ ہم مل کرکوروناوائرس کامقابلہ کر رہے ہیں، میڈیکل اسٹاف کی شکرگزارہوں۔

خطاب میں ملکہ الزبتھ کی جانب سے حکومتی احکامات پر عمل کر کے گھر پر رہنے والوں اور ان حالات میں دوسروں کی مدد کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

ملکہ برطانیہ کا کہنا تھا کہ آج کی تقریر مجھے 1940میں میراپہلاخطاب یادکرا رہی ہے، آج ہم ایک بارپھربہت سارے لوگ اپنے پیاروں کا غم منارہےہیں،لیکن برطانیہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ضرور کامیاب ہوگا۔

ونڈزر کاسل سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ برطانیہ کو پہلے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن یہ صورت حال مختلف نوعیت کی ہے، اس بار ہم دنیا بھر کے تمام ممالک کے ساتھ مل کر سائنس اور انسانی ہمدردی کے ذریعے دنیا کو صحتیاب کرنے کی کوشش کریں گےاور یہ کامیابی ہم سب کی ہوگی۔

ملکہ الزبتھ کا کہنا تھا کہ قوم مشکل حالات سے گذررہی ہے اور ابھی کچھ اور مشکل دن گزارنے پڑیں گے لیکن ہمیں اس بات کا یقین ہونا چاہیئے کہ بہتر دن لوٹ آئیں گے اور ہم اپنے دوستوں اور عزیزوں سے ایک بار پھر ملیں گے۔

انھوں نے مزید کہا ’ہم سب  اس وبا سے نبرد آزما ہو رہے ہیں اور میں آپ سب کو یقین دلاتی ہوں کہ اگر ہم متحد اور ثابت قدم  رہے تو اس پر قابو پا لیں گے۔‘

ملکہ برطانیہ کا کہنا تھا کہ امید کرتی ہیں کہ مستقبل میں ملک کورونا وائرس کی وبا کے نے نمٹنے کے لیے کئے جانے والے اقدامات پر فخر کر سکے گا۔

Comments