جمعرات, جنوری 22, 2026
اشتہار

ایل ای ڈی ایجاد کرنے والے سائنسدانوں کیلیے ایوارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

توانائی کی بچت اور ماحول دوست ایل ای ڈی ٹیکنالوجی ایجاد کرنے والے سائنسدانوں کو ملکہ الزبتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کر دیا گیا۔

لائٹ ایمیٹنگ ڈائیوڈ یعنی ایل ای ڈی کی ابتدائی ٹیکنالوجی تیار کرنے والے 5 سائنسدانوں کا انتخاب کیا گیا ہے جو کہ رواں سال کے ملکہ الزبتھ ایوارڈ برائے انجینئرنگ کے لیے شارٹ لسٹ ہوئے ہیں۔

Nick Holonyak - LED Lighting - Lightology

ان سائنسدانوں کا اعلان آن لائن کیا گیا ہے۔ منتخب سائنسدانوں میں 3 امریکی بھی شامل ہیں۔ملکہ الزبتھ ایواڈ دو سال میں ایک بار دیا جاتا ہے۔

جیوری ممبران نے ان سائنسدانوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایل ای ڈی کی ایجان کو توانائی کے شعبے میں انقلاب قرار دیا ہے۔

Nick Holonyak Jr., pioneer of LED lighting, awarded Queen Elizabeth Prize |  Illinois

ان کا کہنا ہے کہ ایل ای ڈی کی ایجان سے نہ صرف توانائی کی بچت ہوئی بلکہ یہ ماحول دوست انقلاب لانے میں بھی مددگار ثابت ہوئی۔

ججوں نے کہا کہ ایل ای ڈی کا کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی میں اہم کردار ہے جو کہ ماحول کے لیے سازگار ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں