تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملکہ برطانیہ کے خاندانی معالج ٹریفک حادثے میں ہلاک

لندن: ملکہ برطانیہ کے خاندانی معالج ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے، ڈاکٹر پیٹر فشر 15 برس سے شاہی خاندان کے معالج تھے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ کے خاندانی معالج ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے، ڈاکٹر فشر دنیا کے بہترین ہومیو پیتھک ڈاکٹرز میں سے ایک تھے، ڈاکٹر فشر ہولبرن کے علاقے میں سائیکل پر سوار تھے کہ تیز رفتاری گاڑی نے انہیں کچل دیا۔

ڈاکٹر فشر کو حادثے کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے صبح 10 بجے سے پہلے دم توڑ گئے۔

ملکہ برطانیہ کے سابق سرجن مارکس اسٹیک ہل نے کہا ہے کہ پیٹر فشر ایک بہترین ہومیو پیتھک کے بہترین ڈاکٹر تھے ہم سب ان کی ناگہانی موت پر حیران ہیں۔

حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ اس کی تلاش کے لیے پولیس نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے تاہم گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

حادثے میں ڈاکٹر پیٹر فشر کی ہلاکت کے بعد برطانوی پارلیمنٹ کے باہر گاڑیوں کی آمدورفت بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے، میٹروپولیٹن پولیس نے یورپ میں حادثات کے بعد نئی منصوبہ بندی پر غور شروع کردیا ہے۔

لندن پولیس چیف کے مطابق یورپی ممالک میں گاڑیوں سے کچل کر دہشت گردی کی گئی اور حادثات میں بھی اضافہ ہوا ہے، پارلیمنٹ سے ملحقہ علاقے کو صرف پیدل مختص کرنے کی منطوری لی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -