تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

حکومت کی ترجیح 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے انخلا رہی، ملکہ الزبتھ

لندن: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے برطانوی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں رہائش پذیر یورپی شہری بدستور برطانیہ کا حصّہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم نے ’اسٹیٹ اوپنگ آف پارلیمنٹ‘ نامی تقریب جو نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر منعقد ہوتی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت یورپی یونین سے بہتر تعلقات کےلیے کام کرے گی۔

ملکہ الزبتھ کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت کی ترجیح 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے انخلا رہی ہے، برطاونیہ میں رہنے والے یورپی معمول کے مطابق برطانیہ کا حصّہ رہے گے۔

اپنی تقریر کے دوران ملکہ برطانیہ نے ان قوانین کا تعین کیا جو حکومت کو پارلیمان سے منظور کروانے ہیں۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دارالعوام میں ملکہ الزبتھ 2 کی تقریر کے دوران برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اوردیگرارکان پارلیمنٹ موجود بھی موجود تھے۔

ملکہ برطانیہ کی تقریر ختم ہونے کے بعد کچھ گھنٹوں بعد اراکین پارلیمنٹ ایک مرتبہ پھر دارالعوام میں جمع ہوں گے اور ملکہ کے پیش کردہ قوانین پر بحث کریں گے جس کا سلسلہ اگلے پانچ روز تک جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ عام طور پر ملکہ کی تقریر سال میں ایک مرتبہ ہوتی ہے تاہم 21 جون 2017 کے بعد سے اب تک ملکہ نے کوئی تقریر نہیں کی تھی جس کی وجہ یہ ہے کہ سابق وزیر اعظم ٹرتھریسامے بریگزٹ پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے دو سال پر محیط پارلیمانی سیشن کا انعقاد چاہتی تھیں۔

ملکہ برطانیہ اب تک 64 مرتبہ ’اسٹیٹ اوپنگ آف پارلیمنٹ‘ نامی تقریب میں تقریر کر چکی ہیں تاہم سنہ 1959 اور سنہ 1963 میں حاملہ ہونے کے باعث وہ تقریر کرنے سے قاصر تھی جس کےباعث لارڈ چانسلر نے یہ تقاریر پڑھیں تھیں جو حکومتی وزیر لکھتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -