ڈربی: انگلینڈ میں قومی کرکٹرز کی کارکردگی پر ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا ہے کہ پریکٹس میچ میں بیٹسمینوں کی ناکامی تشویش ناک نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو کانفرنس میں یونس خان سے قومی کرکٹرز کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے گئے جس پر بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ آخری پریکٹس میچ میں کنڈیشنز سخت رکھی گئی تھی اس لیے بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کے لیے تمام کنڈیشنز چیک کرلی ہیں ووسٹر کی پچ بیٹسمینوں کے لیے اچھی ہے، جبکہ ٹیم سیریز کے لیے بھرپور انداز میں تیار ہے۔
پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بیس رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
کوچ کا کہنا تھا کہ ٹیم کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے، زیادہ خوشی اس بات کی ہے کرونا کی وجہ سے ہم پر زیادہ پابندی عائد نہیں ہے، پوری کوشش یہی رہی کہ زیادہ وقت بیٹسمینوں کے ساتھ گزاروں۔
یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ ووسٹرشائر کی کنڈیشنز بیٹسمینوں کے لیے کافی فائدہ مند رہیں، ڈربی میں بھی کنڈیشنز نے فاسٹ بولرز کا زیادہ ساتھ دیا، انگلش کنڈیشن کے مطابق موسم بھی اچھا مل رہا ہے۔