(یکم اکتوبر 2025): کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے غزا بند کے علاقے میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اس دوران 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے غزہ بند کے پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کی تشکیل موجود تھی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ مہینوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں بھی تیزی آئی ہے۔
گزشتہ روز کوئٹہ میں حالی روڈ پر ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے میں خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشت گرد مارگئے تھے جبکہ 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید اور 2 درجن سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
کوئٹہ: خودکش حملے میں 10 افراد جاں بحق، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں


