کوئٹہ: پاک فوج کی جانب سے تین میگا پراجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا دیا گیا، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے حالات بدل گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کوئٹہ عسکری شاپنگ مال ‘ بلوچستان عسکری شاپنگ مال ‘ اور تین پارکس کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ، جس کے مہمان خصوصی کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ تھے،۔
انہوں نے اپنے خطاب میں بلوچستان کے عوام کی احساس محرومی ختم کرنے کیلئے کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وفاق و صوبائی حکومت ‘ فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بلوچستان میں امن کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، حالات بدل گئے بھٹکے ہوئے لوگ بھی واپس آنے لگے ہیں۔
تقریب سے خطاب میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال قبل طلوع ہونے والے امن کے سورج کی روشنی اب بہت پھیل گئی ہے۔
اس سے قبل گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصرجنجوعہ نے منصوبوں کی سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر نقاب کشائی کی، جس کے بعد آتش بازی کا دلکش مظاہرہ کیا گیا۔