The news is by your side.

Advertisement

سرفراز اور پیٹرسن کی عمدہ بیٹنگ، گلیڈی ایٹرز بڑا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب

شارجہ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کیوین پیٹرسن اور سرفراز احمد کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پی ایس ایل کا بڑا ہدف حاصل کر کے لاہور قلندرز کو شکست دے دی، قلندز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 200 رنز بنائے تھے۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس میں جیسن روائے اور فخر زمان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم نے پی ایس ایل کے دوسرے سیزن کا سب سے بڑا اسکور کیا۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پر صرف 200 رنز بنائے جس میں جیسن روائے کے 27 بالز پر 51 رنز بھی شامل ہیں، انہوں نے 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے بنائے جبکہ فخر زمان نے 31 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 47 رنز بنائے۔

qq-1

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو 13 کے مجموعی اسکور پر سعد نسیم پویلین لوٹے جبکہ احمد شہزاد بھی 24 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوکر روانہ ہوئے، 81 کے مجموعی اسکور پر روسو آؤٹ ہوئے تاہم پرہیرا بھی صرف 9 رنز اضافے کے بعد پویلین لوٹے۔

سرفراز احمد اور کیوین پیٹرسن نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو فتح دلوائی۔ پیٹرسن نے 42 بالز کا سامنا کیا اور 82 رنز اسکور کرکے ناٹ آؤٹ رہے سرفراز احمد نے کپتانی کا پورا پورا حق ادا تو پیٹرسن نے بھی ایک اوور میں تین چھکے مار کر میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا۔

سرفرازاحمد 25 بالز پر 45 رنز بناکر پویلین لوٹے تاہم اس دوران ٹیم جیت کے بہت قریب پہنچ گئی تھی، نئے آنے والے کھلاڑی انور علی نے آتے ہی بال کو باؤنڈری کے پار پھینک کر 6 رنز حاصل کیے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سات بالز پہلے پی ایس ایل کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر کے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کی ٹیم میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد اسکورنگ ٹیبل پر پہلے نمبر پر پہنچ گئی جبکہ لاہور قلندرز شکست کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں