جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

کوئٹہ:انسداد پولیو مرکز کے قریب دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت14شہید

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں انسداد پولیو مرکز کے قریب دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں انسداد پولیو مرکز کے قریب زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے، دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ مذموم کارروائیاں دہشتگردوں کی بزدلانہ سوچ کی عکاس ہیں، کوئٹہ میں انسداد پولیو مرکز کے باہر بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کےخاتمے کے لیے اپنےعزم پرقائم ہیں۔ انتہاپسند سوچ اور نظریات کاخاتمہ کردینگے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے آخری دہشت گردکےخاتمے تک آپریشن جاری رہےگا۔ پاک فوج دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے، مسلح افواج نےدہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں