تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کوئٹہ، لورالائی میں میڈیکل کالج کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید، دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں میڈیکل کالج کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے لورالائی میڈیکل کالج کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا، ایگل اسکواڈ کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لورالائی کوئٹہ روڈ پر ایگل اسکواڈ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، ایگل اسکواڈ کے قریب پہنچ کر ایک حملہ آور نے خود کو اڑایا۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ، شو مارکیٹ میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 9 زخمی

قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ 26 ستمبر کو کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کے قریب اس وقت دھماکا ہوا تھا جب پولیس موبائل گشت پر تھی، دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ 6 اگست کو بھی کوئٹہ ٹک ٹک گلی شو مارکیٹ میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے تھے، دہشت گردوں نے کوئٹہ کے عوام کو نشانہ بنایا تھا۔

Comments

- Advertisement -