کوئٹہ، کومبنگ آپریشن، 9مشتبہ افراد گرفتار -
The news is by your side.

Advertisement

کوئٹہ، کومبنگ آپریشن، 9مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں کومبنگ آپریشن کے دوران گھر میں چھپایا گیا اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیا، شہر کے مختلف علاقوں سے نو مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے، کوئٹہ کے علاقے اسماعیل آباد اور موسیٰ کالونی میں قانون نافذ کرنے والوں کا کومبنگ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان ایف سی کے مطابق آپریشن کے دوران نو مشتبہ افرد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا گیا، ہرنائی میں آپریشن کے دوران گھر میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد ہوا، اسلحے میں آٹھ اینٹی ٹینک مائنز، ایل ایم جی کے پچیس ہزار راؤنڈز شامل ہیں۔

اٹک کے مختلف علاقوں میں حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرکے چوبیس ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی، سرچ آپریشن میں ایک افغان باشندہ بھی گرفتار ہوا۔

اٹک سرچ آپریشن میں پاک فوج، ایلیٹ فورس اور پولیس کے جوان شامل تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں