ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے آج ہونے والے جلسہ کا اجازت نامہ منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کا کوئٹہ میں آج ہونے والے جلسے کا اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے کوئٹہ میں آج پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے جلسے کے لیے جاری کیا گیا این اوسی منسوخ کر دیا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے مراسلے کے زریعے پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت کو سکیورٹی خدشات کی بنا پر جلسہ کی اجازت نہ دینے کے فیصلے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

- Advertisement -

ڈی سی کا کہنا ہے سیکیورٹی تھریٹ کی وجہ سے ہرقسم کے اجتماع پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان نے کہا ہے آج کوئٹہ کے ہاکی گراؤنڈ میں تاریخی جلسہ کریں گے، عدالت نے انتطامیہ کو جلسے کے لیے جگہ دینے کا پابند کیا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ جلسہ گاہ کو پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے میں لے لیا اور ہاکی گراؤنڈ مین گیٹ کو جلسہ کی وجہ سے سیل کردیا گیا جبکہ جلسہ گاہ کو جانے والے تمام راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

یاد رہے پاکستان تحریکِ انصاف نے کوئٹہ میں 8 نومبر کو جلسہ منعقد کرنے سے متعلق یک درخواست دی تھی جس میں جلسے کے لیے دو مقامات بھی تجویز کیے گئے تھے جن میں ایوب سٹیڈیم اور ہاکی گراونڈ شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں